• news

سپنر ز چیلنج ‘پاکستانی کنڈیشنز سے سیکھ رہا ہوں : ایڈن مارکرم

لاہور (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقن بلے باز ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کنڈیشنز سے سیکھ رہاہوں ‘خوشی قسمتی ہے کہ فارم واپس آگئی ہے ۔ یہ بہتری کی جانب پہلا قدم ہے ‘ایسی کنڈیشنز پر بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ کارکردگی سے اعتماد ملا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کھلاڑی جتنی دیر کریز پر ٹھہرے گا اتنے ہی رنز بنائے گا۔صبر بہت بڑی چیز ہے مگر رن آئوٹ ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ۔ پاکستان میں سپن کو کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہے ۔ برصغیرکے گزشتہ دورہ کی نسبت یہ دورہ زیادہ مشکل ہے ‘سپنرز کے خلاف کھیلنا زیادہ دشوار ہے ۔ بہتری کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھ کر تجربہ کی بنیاد پر سیکھنا ہوگا‘کنڈیشنز جیسی بھی ہوں ان پر کھیلنا پڑے گا۔ بہادری دکھانا ہوگی ‘جنوبی افریقہ میں جیسے فاسٹ بائولرز کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے یہاں سپنرز کیخلاف ویسی صورتحال ہوتی ہے ۔ہمارے پاس موقع ہے کہ پاکستان میں کھیل کر سیکھیں ‘ایسی کنڈیشنز پر اپنی صلاحیت بھی دکھانا ہوگی ۔ سپنر ز کو کھیلنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی ۔بر صغیر کے دورے کرکے جنوبی افریقن ٹیم کو ایسی صورتحال سے سیکھنا ہوگا۔بھارت‘بنگلہ دیش ‘سری لنکا کی طرح کی پاکستان کی کنڈیشنز ویسی ہیں اور جنوبی افریقن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔گزشتہ دورہ والی غلطیاں نہیں کر رہے مگر پھر بھی بہتری کیلئے جو چیزیں مدد گار ہیں ان سے سیکھنا ہوگاتاکہ بلے باز زیادہ سے زیادہ رنز بناسکیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن