یاسر شاہ کوعبدالقادر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3وکٹیں درکار
لاہور (نمائندہ سپورٹس )قومی لیگ سپنر یاسر شاہ کو لیجنڈ عبدالقادر مرحوم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں۔کراچی ٹیسٹ میں ڈین ایلگر، فاف ڈوپلیسی، وین ڈر ڈوسن اور کپتان کوئنٹن ڈی کوک کو چلتا کیا‘ اْن کی وکٹوں کی تعداد 234 ہوگئی ہے، لیجنڈری عبدالقادر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے اْنہیں مزید تین وکٹیں درکار ہیں۔