متحدہ عرب امارات‘ امریکہ کی 10 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
ابو ظہبی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی بری افواج کے درمیان دس روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوا ہے۔اماارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مشقیں آئرن یونین 14 کے نام سے کی جارہی ہیں جس میں دونوں ملکوں کی افواج مشترکہ فوجی تعاون کے تحت حصہ لیتے ہوئے اپنی حربی اور فنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور افواج کی سطح پر متوقع مشترکا اہداف کا حصول بھی کریں گی۔مشترکہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تربیتی عمل، فوجی مہارت کے تبادلے کے ذریعے بڑھانے اور فروغ دینے کیلیے کی جارہی ہیں۔ان مشقوں کے ذریعے بری افواج کی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کے ساتھ ان کی مہارت بھی بڑھائی جائے گی۔ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان آئرن یونین 14 کے نام سے مشقیں سال میں دو مرتبہ منعقد ہوتی ہیں۔