شام سے 27 ہزار بچوں کی محفوظ منتقلی کیلئے اقدامات کئے جائیں: اقوام متحدہ
جنیوا (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ ولادیمیر ورونکوف نے مطالبہ کیا کہ شام سے 27 ہزار بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ولادیمیر ورونکوف نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ شام میں معصوم بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بچوں کو ذہنی و نفسیاتی مسائل سے بچانے کی بھی ضرورت ہے۔ بچوں میں زیادہ تر داعش اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے جنگجوؤں کے بچے ہیں۔ اگر انہیں بہتر ماحول میسر نہیں ہوا تو یہ جنگجو گروپوں کے چنگل میں پھنس سکتے ہیں۔