ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ کیپٹوپاور پلانٹ کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی اور ہیٹ کے تمام کیپٹو پاور پلانٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی حکومت نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی منظوری دیدی۔ دستاویز کے مطابق ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ کیپٹو پاور پلانٹس کا آڈٹ ہوگا۔ تھرڈ پارٹی آڈٹ نیسکا سے کرایا جائے گا۔ پاور ڈویژن نے آڈٹ کیلئے ایک ہفتے میں شفاف میکانزم تجویز کریگا۔ کو جنریشن والے پلانٹ سے یکم فروری تک تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ آڈٹ تین ماہ میں مکمل کیا جائیگا۔ کو جنریشن پلانٹس ثابت ہونے پر گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی توانائی نے 21 جنوری کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے 26 فروری کو کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔