جاپان میں خاتون نے ماں کی نعش 10 سال تک فریزر میں رکھی‘ ملزمہ گرفتار
ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں ایک خاتون نے دس سال تک ماں کی نعش فریزر میں بند رکھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ٹوکیو میں ’اپنے مشترکہ گھر سے باہر نہیں جانا چاہتی تھیں۔‘ پولیس کا کہنا ہے کہ جمی ہوئی حالت میں اس مردہ جسم پر بظاہر زخموں کے نشان نہیں ہیں۔ حکام اب تک اس خاتون کی موت کے وقت اور وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔ اطلاعات کے مطابق یوشینو کی جانب سے وقت پر کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے انھیں اپنا اپارٹمنٹ چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔ اس کے بعد صفائی پر مامور ایک شخص نے فریزر میں یہ لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو کچھ اس طرح موڑ کر رکھا گیا تھا کہ وہ فریزر میں پوری آسکے۔ جمعے کو پولیس نے یوشینو کو ٹوکیو کے قریب ایک شہر کے ہوٹل سے گرفتار کیا ہے۔