• news

پیر محل: دوہرے قتل میں نیا موڑ ،لڑکے نے لڑکی کو گولی ما ر کر خودکشی کی

پیر محل/  ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران)لڑکے اور لڑکی کے دوہرے قتل کا مقدمہ نیا رخ اختیار کر گیا ، تھانہ چٹیانہ پولیس نے 12گھنٹے بعد مقتول نوجوان عمیر کے خلاف خالہ زاد کزن کو قتل کرکے خودکشی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ،مقتولہ عائشہ کے والد ناظر حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ہمراہ گھر کے کمرے میں موجود تھا کہ رات تقریبا ساڑھے دس بجے ان کیساتھ والے کمرے سے فائرنگ کی آواز آئی جب جاکر دیکھا تو اسکی بیٹی عائشہ خون میں لت پت پڑی تھی ،عمیر نے انہیں دیکھتے ہی خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے عمیر کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن