بلوچستان لیویز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا‘ اسلحہ‘ گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان میں لیویز فورس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔لیویز کے مطابق لیویز فورس نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ دشت سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ لیویز کے مطابق اسلحے میں 5 آر پی جی لانچرز اور 20 راکٹس، 2 ایل ایم جی اور 4 ہزار رائونڈز بھی برآمد کئے گئے۔ اس کے علاوہ ڈیٹونیٹرز اور مختلف نوعیت کا گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔