• news

شام میں ایک اور امریکی  فوجی اڈے کی تعمیر شروع

دمشق(اے پی پی)امریکی فوجی  شمال مشرقی شام کے الحسکہ علاقے میں ایک اور اڈہ تعمیر کر رہے ہیں شام کے  سرکاری خبر رساں ادارے سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی  الحسکہ کے مضافاتی علاقے العربیہ میں اپنے لئے ایک نیا اڈہ تعمیر کر رہے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے ہتھیار اور لاجسٹک وسائل اس اڈے میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔گزشتہ مہینوں میں امریکہ کیلاجسٹک اور فوجی ساز و سامان کے حامل سیکڑوں ٹرک عراق سے شام کے شہر الحسکہ پہنچے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن