• news

 سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ تشکیل 

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ میں آئیندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچز تشکیل دے دئیے گئے۔سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق آئندہ ہفتے پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جن میں سے اسلام آباد میں بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد,جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم,جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحیی آفریدی بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال,جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختربینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس مقبول باقر اور بینچ پانچ جسٹس مظہر عالم اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا جبکہ لاہور رجسڑی میں بینچ جسٹس منظور ملک جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا اس کے علاوہ کراچی پشاور اور کوئیٹہ رجسڑیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے بینچز تشکیل نہیں دیئے گئے ۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ،وکلا کی ڈگریوں اور لائسنس سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی جبکہ خیبرپختوخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن