• news

سناتھا آج استعفے آنیوالے ہیں، اپنے منہ پر تو نہیںمار لئے، اسد عمر، اپوزیشن پر تنقید

اسلام آباد (نامہ نگار + وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے۔ اسد عمر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، استعفوں کے بارے میں اپنے ٹویٹ میں وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لیے؟ دوسری جانب انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پر غور کیلئے حکومت کے ساتھ مل بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کا ترمیمی بل رواں ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ حکومت سینیٹ کے انتخابات شفاف طریقے سے کرانا چاہتی ہے۔ اپنی ایک اور ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران صارفین کیلئے قیمتوں کے اشاریوں میں پانچ اعشاریہ سات فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ بنیادی افراط زر پانچ اعشاریہ چارفیصد کی شرح پر ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ ان کی حکومت سے قبل جولائی 2018ء  میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تھا جبکہ بنیادی شرح سات اعشاریہ چھ فیصد تھی کہ پہلے کی نسبت موجودہ حکومت میں افراط زر کی شرح کم ہے۔   اسد عمر نے حکومت سندھ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ وفاق، صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں مشکلات پیدا کرتا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خود کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے۔کراچی میں مقامی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا اور وزیر اعلیٰ حامی بھر لیتے ہیں لیکن اختیارات دینے سے گریزاں ہیں۔ سندھ کے اندر مقامی حکومت کا نظام آئین کی روح پر پورا نہیں اترتا کیونکہ سندھ میں موجودہ نظام سیاسی، مالی اور انتظامی طور پر بااختیار نہیں ہے۔انہوں نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی کو اپنا نہیں سمجھتے لیکن اس کے باوجود ہم تمام ترقیاتی منصوبے جاری رکھیں گے۔  سپریم کورٹ جلد از جلد فیصلہ سنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے بڑھ کر کوئی احتساب نہیں کرسکتا، اختیار عوام کے پاس ہوگا چند گھرانوں کے پاس نہیں۔  وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ سندھ میں مقامی حکومت کا نظام آئین کی روح پر پورا نہیں اترتا۔ مقامی حکومتوں کے الیکشن  نئے نظام کے  تحت ہونگے۔  وزیر مصنوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل  سے پہلے کی شرح سے کم ہے‘ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جا رہی ہے۔  جولائی 2018ء پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8  فیصد اور کور 7.6  فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر 5.7  فیصد اور کور 5.4  فیصد ہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ 31 جنوری بھی گزر گیا اپوزیشن کے استعفے نہیں آئے- ہر دفعہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈ نگ ہوتی ہے ہم نے قانون سازی کرنا چاہی دونوں بڑی پارٹیاں بھاگ گئیں، سید پور میں چار کروڑ 70 لاکھ روپے کے پراجیکٹس پر کام جاری ہے مزید دو کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں - ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد کے علاقے سید پور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا- سید پور میں جاری ان منصوبوں کی کل لاگت 4 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، عوام کو گمراہ کرنے کے اپوزیشن کے منصوبے ناکام ہورہے ہیں، پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر رہی ہے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دونوں پارٹیاں بھاگ گئیں یہ نیوٹرل امپائر برداشت نہیں کر سکتے، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا آج 31 جنوری بھی گزر گیا اپوزیشن کے استعفے نہیں آئے یہ محض اپنی قیمتیں لگواتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن