وزیراعظم آج فون پر براہ راست عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے
اسلام آباد(نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا احسن اقدام کیا ہے، فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باون سیکنڈ پر محیط ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے مختلف تصاویر کا امتزاج کیا، اور عوام کو بڑی خوشخبری سنائی کہ وزیراعظم عمران خان کل شام چار بجے عوام سے فون پربذات خود بات کرینگے۔شبلی فراز کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام الناس سے براہ راست گفتگو میں سوالات کا جواب دینگے، وزیراعظم سے فون پر براہ راست سوال کیلئے لائن کل شام چار بجے کھل جائیگی، شبلی فراز نے ساتھ ہی وزیراعظم سے رابطہ کرنے والے نمبر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا، وزیراعظم سے فون پر براہ راست بات کریں ،رابطہ نمبر0519210809