عمران کے ساتھ ہوں چاہوں تو حکومت ایک دن چل سکے، پرویز خٹک
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر دفاع پرویز خٹک نے وضاحت کی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں اور ان کے شکر گزار ہیں۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے اپنے خطاب کے بارے میں ٹوئٹر پر وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی مستقل طور پر اجتماعی کاوشوں اور عمران خان کے تعاون کی وجہ سے ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو روز پہلے نوشہرہ میں سیاسی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تھا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، اس لیے دل و جان سے عمران خان کے ساتھ ہوں۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔ وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے نظرآرہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن سمیت سب جیل جانے والے ہیں۔ عمران خان سے مخلص ہوں۔ پرویز خٹک نے اپنے بیان پر وضاحت دیدی۔ نوشہرہ میںگفتگو کرتے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اختلافات کی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد اور تحریک ختم ہوچکی ہے۔ اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ سڑکوں پر نکلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نظرآرہا ہے کہ اپوزیشن والے آئندہ سیاست میں نہیں ہوں گے۔ نوازشریف اور زرداری سمیت ان کے پارٹی کے لوگ بہت جلد اپنی چوری میں پکڑے جائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنی جائیداد کاحساب نہیں دے سکتے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ مجھے نظرآرہا ہے نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمن سمیت سب جیل جانے والے ہیں۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ عوام ہے ہی نہیں تو خطرہ کیسا؟۔