• news

شرائط پوری نہیں ہوئیں مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی غیر ملکی افواج افغانستان میں رہیں گی : نیٹو

برسلز ‘ تہران (نوائے وقت رپورٹ) نیٹو حکام نے کہا ہے کہ غیرملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔ غیرملکی افواج کے انخلاء کی شرائط پوری نہیں ہوئیں۔ امریکہ کی نئی انتظامیہ افغان پالیسی میں ردوبدل کرے گی۔ نئی امریکی انتظامیہ کے غور کے بعد انخلاء کی زیادہ بہتر حکمت عملی آ سکتی ہے۔ فروری کے اجلاس میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کی صورتحال پر بات ہو گی۔ طالبان کے نائب ملا عبدالغنی برادر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ وفود کی سطح پر دونوں ممالک اور خطے کی صورتحال پر بات کی گئی۔ امن عمل‘ دوحہ معاہدے پر عملدرآمد اور امن کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن