• news

حکومت حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے طرز حکمرانی سے رہنمائی لے:پیرعرفان شاہ مشہدی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران امیر المومنین خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ کے دور حکومت سے رہنمائی حاصل کریں ،شاید انکے مسائل کا حل انہیں مل جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد مناؤ تحریک کی طرف سے نکالی گئی 5 ویں سالانہ شہنشاہ صداقت ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ ریلی سے سید احسان گیلانی، حکیم سرور حسین زاہد، سید ارشد حسین گردیزی اور علامہ فاروق ضیائی نے بھی خطاب کیا۔پیر سید عرفان مشہدی نے مزیدکہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے امانت، دیانت، صداقت اور ایثار کی ایسی لازوال مثالیں کیں جو رہتی دنیا تک مشعل راہ ہیں۔ آپ رسول اکرمؐ سے والہانہ محبت رکھتے تھے اور اپنا تن من دھن آپ پر قربان کر دیا۔ آپؓ نائب رسولؐ اور مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ہیں۔آپ کی عظمت قرآن اور فرامین رسولؐ سے واضح ہے۔آج انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو پرامن اور جنت نظیر بنایا جا سکتا ہے۔ ہم اہلِ بیت رسول اور اصحابِ رسول کی عظمت وناموس کے پاسبان ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن