• news

وقف املاک قانون مساجد ‘ مدارس اور شعائر اسلام کے خلاف ہے: عبدالغفارروپڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ وقف املاک قانون مساجد اور مدارس اور شعائر اسلام کیخلاف ہے،ملک بھر کے دینی مدارس ومساجد وقف املاک ایکٹ کو غیر شرعی قراردے چکے ہیں۔ 5فروری یوم کشمیر کے سلسلہ میں مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظلم کیخلاف یوم مذمت اور کشمیریوں کے اتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی ، انچارج سیاسی امور حافظ عبدالوھاب روپڑی نے حافظ عبدالوحید شاہدر روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس ومساجد قیامت تک آبادرہیں گے، کوئی طاقت شعائراسلام پرقدغن نہیں لگاسکتی۔یہ قانون نہ صرف اسلامی تعلیمات اور ہماری روایات بلکہ آئین پاکستان اور قانون کے بھی خلاف ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن