• news

فیرو ز والہ : شوہر کے قتل کا معمہ حل بیوی ‘سالی ‘آشنا قاتل نکلے 

فیروزوالہ(نامہ نگار)جی ٹی روڈ کی آبادی پیراں منڈی مریدکے میں بیوی نے اپنے آشناء سے خاوند محمد طفیل کو قتل کروا کر ڈکیتی میں ہلاکت کا ڈرامہ رچا دیا۔ پولیس نے موبائل فونز کے ریکارڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے محمد طفیل کے قتل کا معمہ حل کرکے اس کی بیوی عروبہ سالی صباء اور ان کے آشناء علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ محمد طفیل ویگن پر کنڈیکٹر تھا جس کی شادی 3 سال قبل عروبہ سے ہوئی ‘یہ عروبہ کی دوسری شادی تھی جس سے پہلے وہ ایک نوجوان کے نکاح میں تھی جو آج کل ملائیشیامیں گیا ہوا ہے مگر اب وہ بھی عروبہ سے رابطہ میں ہے‘ عروبہ کی حرکات کی وجہ سے گھر میں ناچاقی رہتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن