• news

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف مظاہرہ ‘حکومت ناکام ہوچکی:ذکراللہ مجاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور کے علاقے غا زی آباد میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ناقص کارکردگی،غازی آباد میں واسا انتظامیہ کی جانب سے پانی کا مسائل نہ حل کرنے کی دھمکی اور بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت امیر لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کی جبکہ چوہدری محمود الاحد، احمد سلمان بلوچ، ڈاکٹر محمود احمد،حبیب نذیر،زبیر احمد صدیقی،چوہدری محمداعجاز،زائد علی کھوکھر،محمد عامر صدیقی نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ بزدار حکومت اہل لاہور کو انسانی بنیادی سہولیات دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔شہر بھر میں بجا گندگی،صاف پانی کی عدم فراہمی،سیوریج کا بوسیدہ نظام اور سٹریٹ کرائم نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے۔شہری صاف پانی کے حصول کیلئے پانی فروخت کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن