دبئی: سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کیلئے شوہر سے طلاق مانگنے والی کی درخواست عدالت نے مستردکردی
دبئی(نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں عدالت نے سہیلیوں کے ساتھ باہر گھومنے کیلئے جانے کی اجازت نہ دینے پر غیر ملکی خاتون کی جانب سے طلاق کا مطالبہ مسترد کردیا ۔عرب نیوز کے مطابق غیرملکی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کی تھی ۔ خاتون کے شوہر نے اپنے دفاع میں کہا کہ بیوی کے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی اور بیوی کے ساتھ بیٹے کیلئے بھی مناسب رہائش کا بندوبست کررکھا ہے ، ماہانہ خرچ بھی وقت پر دیتا ہوں جبکہ بیٹے کی معذوری کے باعث ہم دونوں کا ہر وقت اسکے پاس رہنا بہت ضروری ہے۔ خاتون عدالت کے سامنے شوہر کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ۔