لاریکس سوسائٹی الیکشن، پھول گروپ کامیاب
لاہور (پ ر) لاریکس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا الیکشن ہوا۔ جس میں رانا زاہد گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ نائب صدر کی نشست پر رانا شاہد رفیق بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری کا رزلٹ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ پھول گروپ کی طرف سے چودھری مقصود احمد فنانس سیکرٹری 626ووٹ، چودھری طارق نیاز ایگزیکٹو ممبر 640 ، محمد عمران 639ووٹ ایگزیکٹو ممبران، ایگزیکٹو ممبر بدر دین 638ووٹ، ایگزیکٹو ممبر انجم اقبال 641، ایگزیکٹو ممبر محمد نسیم 641، ایگزیکٹو ممبر فیاض رسول 641، ایگزیکٹو ممبر میاں عابد ارشد 634، ایگزیکٹو ممبر نصیر احمد علوی 643، عزیز کامران علی 642، جاوید احمد وڑائچ 645 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ محکمہ کوآپریٹو کی طرف سے شاہد بٹ لاء آفیسر،اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز سید مزمل شاہ، اسسٹنٹ رجسٹرار شیخ محمد نعیم نے شرکت کی۔ الیکشن کے موقع پر SOPs کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا۔