فرانس میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج،26گرفتار، متعدد زخمی
پیرس (اے پی پی) فرانس میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج پھر شدت اختیار کر گیا، 26افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پیرس میں پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔دارالحکومت پیرس میں لوگ نئے سکیورٹی قوانین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے بینرز اٹھا کر متنازعہ قوانین کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران پولیس اورمظاہرین کے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے 26 افراد کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔