• news

 سرحدیں کھلنے کے بعد سعودی عرب سے قطر جانے والے مسافروں میں 70.5 فیصد اضافہ 

دوحہ(اے پی پی)ٹریول سیکٹر کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پلیٹ فارم سوجرن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قطر کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور جی سی سی کے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان زمینی و فضائی سرحدیں کھلنے کے بعد سے قطر کا سفر کرنے میں ڈرامائی طور پر 70.5 فیصد تیزی آئی ہے۔سعودی عرب سے گذشتہ 14 دنوں کے دوران قطر جانے کے حجم میں ایک مثبت اضافہ پچھلے 28 دنوں میں جانیکے مقابلے میں دیکھا جا سکتا ہے۔سوجرن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی آن لائن ہالیڈے میکرز میں سے 35.8 فیصد ایک رات تک شارٹ لوکل ٹرپس بک کروانا چاہتے ہیں، 25.35 فیصد تین دن تک سٹے اوے کی تلاش میں ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آن لائن سعودیوں میں سے 41.45 فیصد سفر سے پہلے صرف دو سے سات دن کے نوٹس کے ساتھ ٹرپس بک کر رہے ہیں جس میں صرف ایک دن کے نوٹس کے ساتھ 16.9 فیصد بکنگ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن