• news

فیصل آباد :11فروری کو بسنت منانے کی تیاریاں ،پتنگوں کی فروخت عروج پر 

فیصل آباد (آن لائن )فیصل آباد میں 11فروری کو بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، کیمیکل ڈور اور پتنگوں کی خریدو فروخت جاری ہے ، پتنگ اڑانے والے منٹوں بعد تھانوں سے رہا ہو جاتے ہیں جبکہ صرف پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، بڑھتی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سہیل احمد چودھری پتنگ بازی کیخلاف تین روزہ مہم کاآغاز کر دیا ہے جس کے دوران پتنگیں ، ڈوریں فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ریکور ہونے والی تمام پتنگوں اور ڈوروں کی تصاویر لے کر سی پی او کو واٹس ایپ کی جائیںگی ۔

ای پیپر-دی نیشن