ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے خصوصی برطانوی ویزہ
ہانگ کانگ سٹی (نیٹ نیوز) ہانگ کانگ کے رہائشی گزشتہ روز سے برطانیہ میں سکونت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ برطانوی سکیم گزشتہ برس ہانگ کانگ میں نافذ کردہ متنازعہ سکیورٹی قوانین کے تناظر میں شروع کی گئی ہے۔ اس سے قبل چین اور ہانگ کانگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اکتیس جنوری سے برطانوی نیشنل اوورسیز پاسپورٹ کو ایک قانونی سفری دستاویز کے بہ طور قبول کرنا ترک کر دیں گے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے برطانوی شہریت کے دروازے کھول کر اپنے اس وعدے کی تکمیل کر رہا ہے، جو اس نے سن 1997 میں یہ شہر چین کے حوالے کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے شہریوں سے کیا تھا۔