سا ہیوال: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی خاتون جاںبحق‘ 4ڈاکوئوں کیخلاف مقدمہ
سا ہیوال (نمائندہ نوائے وقت) پولیس ڈیرہ رحیم نے عارف والہ ساہیوال روڈ پر چک91 نائن ایل کے قریب پولیس مقابلہ کا مقدمہ 4 ڈاکوئوں کے خلاف قتل، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت کے الزامات میں درج کر لیا ہے۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی خاتون بھی جاں بحق ہوگئی۔ عارف والہ بائی پاس کی طرف سے دو موٹر سائیکلوں پر چار ڈاکو رات دس بجے آگئے۔ پولیس کے تعاقب پر ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فریقین کی فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ میں سوار خاتون راشدہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جس نے ہسپتال میں رات گئے دم توڑ دیا۔ اس مقابلہ میں 2 ڈاکومحمد الیاس اور شہباز شباری مارے گئے جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔