• news

متعدد وارداتیں،شہری قیمتی اشیا سے محروم، باغبانپورہ میں 5لاکھ کا ڈاکہ

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نیباغبانپورہ کے علاقے میں بدر کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لا کھ40ہزارروپے مالیت ،شفیق آباد کے علا قہ میںنادر کے گھر سے4لاکھ30ہزار روپے مالیت ، اقبا ل ٹاؤن کے علا قہ میںعادل کے گھر سے 3لا کھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، کیولری گراؤنڈ کے علا قہ میںعزیزکی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ40ہزار روپے مالیت،ریس کو رس کے علا قہ میںدستگیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ 40 ہز ارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں راہزنی کی5وارداتوں میں شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔چوروں نے با دامی باغ اورہڈ یا رہ کے علاقوں سے دوکاریں جبکہ شا لیما ر،شا د با غ ،ہر بنس پو رہ،فیکٹر ی ایر یا اورکوٹ لکھپت کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن