جوہری معاہدے پر مذاکرات میں سعودی عرب کی شرکت: ایران نے فرانس کا مطالبہ مسترد کر دیا
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک ‘ اے پی پی) ایران نے جوہری معاہدے پر مزید بات چیت یا گفتگو کیلئے شرکاء میں کسی بھی تبدیلی کو رد کر دیا ہے۔ اس سے قبل فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے مشورہ دیا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سعودی عرب کو بھی شریک کیا جانا چاہئے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ میں کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی دستاویز ہے‘ جو سلامتی کونسل سے تصدیق شدہ ہے‘ اس کے مندرجات یا فریقین میں تبدیلی کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ واضع رہے کہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران نے بھی یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کر دیا تھا۔ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ تعلقات کے ترجمان ابو الفضل عمونی نے کہا کہ تہران جامع ایٹمی معاہدے میں سعودی عرب کے کسی بھی کردار کا قائل نہیں۔