• news

ساری اپوزیشن مستعفی ہو تو حکومت  ضمنی الیکشن نہیں کرا سکتی: رانا ثناء

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ لانگ مارچ کا سینٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔ پوری اپوزیشن استعفیٰ دے تو حکومت ضمنی الیکشن نہیں کرا سکتی‘ ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم استعفیٰ دیدیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ حکومت نے جس طرح ڈھائی سال نکالے ہیں اگلے 6 ماہ بھی نہیں نکال سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن