• news

سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، مرادعلی شاہ کا چراغ بجھنے والا ہے، حلیم عادل

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی کارکردگی پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کا چراغ بجھنے والا ہے، سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا قانون چل ہے جس کی مثالیں سامنے آرہی ہیں۔انہوں نے کہا لگتا ہے وزیر اعلی سندھ جاتے ہوئے بقیہ رہ جانے والے غیرقانونی کام بھی کرکے جانا چاہتے ہیں۔ سندھ کی بیورو کریسی بھی وزیر اعلی کے ان غیر قانونی کاموں میں ہاتھ بٹا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن بورڈ ون کے اجلاس میں نیب زدہ افسران کو پروموٹ کیا گیا۔ عدالت کے حکم کے خلاف کافی افسران کو19 سے 20 گریڈ میں پروموٹ کیا گیا ہے۔ اڑھائی ارب روپے پنشن کیسوںمیں کرپشن کرنے والے سلیم باجاری کو جامشورو کا اکاونٹ افسر لگایا گیا۔ وزیراعلیٰ کا چراغ بجھنے والا ہے، افسران غیر قانونی کاموں میں انکاساتھ نہ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن