• news

 فضل الرحمن نے مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس3فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 3 فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ مولانا محمد امجد خان کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، سینٹ کے ہونے والے انتخابات کے حوالے سے غوروخوض اور اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کی اب تک کی کارکردگی اور آئندہ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس کی تاریخ کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن پارٹی اجلاس کو ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں 5 فروری کو مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ اور ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے مظاھروں اور ریلیوں کے شیڈول کی حکمت عملی زیر غور آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن