• news

فضل الرحمن  پھر ’’جو درد ملا اپنوں سے ملا‘‘ کی تصویر بنے بیٹھے ہیں: فیاض چوہان

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی یاددہانی کے لیے عرض ہے کہ آج اسمبلیوں سے استعفے دینے کی آخری تاریخ تھی۔ ایک دفعہ پھر غیر متحدہ اپوزیشن کا اپنے قول و فعل پر تضاد کھل کر سامنے آ گیا۔ پی ڈی ایم جماعتیں گزشتہ چند ماہ میں انتہائی ڈھٹائی سے اپنے ہر اعلان سے منحرف ہوئی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن  ایک دفعہ پھر "جو درد ملا اپنوں سے ملا" کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔ فضل الرحمن کیسے مومن ہیں جو ایک ہی سوراخ سے بار بار ڈسے جانے پر راضی ہیں۔ عوامی حمایت حاصل ہو تو 126دن تک احتجاج ہو سکتا ہے نہ ہو تو پی ڈی ایم کی طرح پہلے مرحلے میں ناکام ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کا سارا کچا چٹھا کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیا۔ اپوزیشن عوام کو مزید بیوقوف بنانے کی خام خیالی اپنے ذہنوں سے نکال دے۔

ای پیپر-دی نیشن