کمسن ملتانی بچہ گاڑی لے کر دوبارہ سڑک پر نکل آیا، ویڈیو پھر وائرل
ملتان (نیٹ نیوز) کمسن ملتانی بچہ ’’عادی ڈرائیور ‘‘ نکلا، 5 سالہ فہد کی گاڑی چلاتے ہوئے ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ ایم پی اے کی پلیٹ بھی واضح، والد نے چند روز قبل پولیس کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔ تفصیل کے مطابق ملتان میں کمسن بچے کی گاڑی چلاتے ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ پانچ سالہ فہد ننھے دوست کے ساتھ اپنی اور لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر پھر نکل پڑا۔ ملنے والی ویڈیو میں گاڑی پر لگی ایم پی اے کی پلیٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔