• news

فیصل آباد: بیٹے نے جائیداد کیلئے والد کو قتل کیا‘ نماز پڑھنے کا بہانہ بنایا

 فیصل آباد(نوائے وقت رپورٹ) بیٹے کے ہاتھوں باپ کو قتل کیے جانے کے لرزہ خیز واقعہ کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے چشتیہ ٹاؤن میں بیٹے نے اینٹ مار کر باپ کو قتل کیا اور بہانہ بنایا کہ باپ نے صبح نماز کے لیے اٹھنے سے انکار کیا تھا جبکہ پولیس نے واردات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی درخواست پر تھانہ ڈی ٹائپ میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا  ہے کہ مقتول کے بیٹے ملزم شہباز نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر باپ کو قتل کیا اور ابتدائی طور پر قتل کی وجہ باپ کا نماز کے لیے نہ اٹھنا بتائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن