کمر عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی سالگرہ آج منائی جائے گی
فیصل آباد (اے پی پی)دنیا کی کمر عمر ترین آئی ٹی ماہراور مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ انجینئر، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ کااعزاز پانے والی ارفع کریم کی 26ویں سالگرہ آج 2فروری بروزپیر کو منائی جائے گی۔ ارفع کریم 2فروری 1995 کو چک 4ج ب رام دیوالی (ارفع کریم نگر) فیصل آباد میں پیدا ہو ئیں۔ انہوں نے 9سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کمر عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا۔وہ لاہور گرامر سکول میں اے لیول سال اول کی طالبہ تھیں جنہیں 22دسمبر 2011 کو اچانک مرگی اور اس کے ساتھ ہی دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ کئی روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد 14جنوری 2012 کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں۔