• news

کوسوو نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کر لئے، کرونا کے باعث ورچوئل تقریب دونوں وزرائے خارجہ کے معاہدے پر دستخط 

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے  معاہدے پر دستخط کے لیے اسرائیل جانا تھا تاہم کرونا کے باعث سفری پابندی کی وجہ سے یہ تقریب ورچوئل کرنا پڑی۔ وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ رپورٹ کے مطابق کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد وہ وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن