• news

فضل الرحمن کا نواز شریف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ان ہائوس تبدیلی، لانگ مارچ پر مشاورت کیلئے اتفاق

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کے 4 فروری کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے فضل الرحمن نے آصف زرداری اور نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تینوں رہنماؤں نے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد لائحہ عمل پر مشاورت کی۔ چار فروری  کے اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ‘ استعفوں کے معاملے پر بھی تفصیلی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن