ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی سماعت 9 فروری کو ہوگی
واشنگٹن (این این آئی)مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی قانونی ٹیم کی سربراہی کے لیے دونئے وکیلوں کا اعلان کا کردیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوںپائے کے وکیل ہیں، دونوں قابل عزت وکیل میری قانونی جنگ لڑیں گے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت 9 فروری کو ہوگی جس کے تحت امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ کوئی وکیل ٹرمپ کا کیس لڑنے کو تیارنہیں اور ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے کئی وکیل ان کو چھوڑ کر جاچکے ہیں۔