• news
  • image

اللہ تعالیٰ کا یہی فیصلہ ہے

مکرمی! مودی سرکار پورے ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانوں‘ اقلیتوں‘ مسلمانوں‘ سکھوں پر ہر قسم کا ظلم کر رہی ہے۔ مودی سرکار ہی ہندوستان کو جغرافیائی طورپر تقسیم کی جانب لیکر جا رہی ہے۔ اسرائیل بھی بھارت کو ہر سطح پر تقسیم میں رکھنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی سات لاکھ افواج گھیرے میں آجائے گی۔ اللہ تعالیٰ مظلوموں‘ بے گناہوں کو فتح مبین عطا کریں گے۔ مسلمان صرف اللہ اور رسول پاک کی مانیں‘ فرقوں میں مت پڑیں۔ اتحاد و اتفاق کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔ آخری فتح مظلوموں‘ حق اور انصاف کی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہے۔ نیا پاکستان اور خالصتان ہندوستان کے اندر ہی وجود میں آئے گا۔ ہندوئوں کی بھیانک ترین سوچ بھارت کے اندر کروڑوں غیرمسلموں کو اسلام میں داخل کر دے گی۔(راشد عزیز‘ چوبرجی۔ لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن