پروگرام حئی الفلاح
مکرمی! چند ماہ قبل ریڈیو پاکستان پر صبح کی نشریات حئی علی الفلاح سننے لگا تو پروگرام کی انائونسمنٹ کرنے والے کا لہجہ تو کیا زبان بھی درست نہیں تھی وہ الفاظ کو چبا چبا کر بولتے ہیں۔ سوالات و جوابات میں روزانہ صرف ایک سامع کا خط پڑھا جاتا ہے یعنی ایک سوال اور ایک جواب انائونسر سوالات و جوابات کو سوالات و جوابات پڑھتے ہیں۔ 2 ماہ قبل لکھے گئے خط کے سوال کا جواب مجھے ابھی تک نہیں دیا گیا ہے۔ اگر سوالات و جوابات کا یہ سلسلہ ہر یونٹ شروع کرے تو خیبر سے کراچی والوں کو اسلام آباد کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہی نہ پڑے اور اگر ہر یونٹ 4 تا ٰ6 سامعین کو روزانہ شامل کرے تو کسی سامع کو ایک ہفتہ بھی انتظار نہ کرنا پڑے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بہکتی پھسلتی زبان اور لہجہ بھی درست کرنا ہوگا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو غوروفکر کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔ (فتح محمد ، موسیٰ خیل ضلع میانوالی)