• news

ننکانہ: ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میںریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریاں لگائی گئیں

ننکانہ صاحب(نما ئندہ خصوصی+ نامہ نگار) ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میںریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہریوں میں ریونیو سے متعلقہ عوام کے مسائل سنے گئے اور موقع پر ان مسائل کوحل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈسنٹر زمیں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر یوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عثمان خالد ، اے سی ننکانہ صولت حیات وٹو سمیت شاہکوٹ اور سانگلہ ہل کے اراضی ریکارڈ سنٹر میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) رانا امجد علی نے عوام سے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانونگو ، پٹواری ، عملہ اراضی ریکارڈسنٹر کوان مسائل کوفوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ریکارڈ کی درستگی،فرد کا اجرائ،رجسٹری سمیت ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل کیے جارہے ہیں، ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میںبہترین، بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں، اراضی ریکارد سنٹر میں اپنے مسائل کے حل کیلئے آنیوالے کسی بھی سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں اطلاع کرے۔

ای پیپر-دی نیشن