• news

ریونیو عوامی خدمت کچہری حکومت کا انقلابی اقدام ہے :ڈپٹی کمشنر قصور

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ‘ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں سائلین کو ریونیو سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے میسر آرہی ہیں ‘وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ضلعی اور تحصیل سطح پر عوامی خدمت کچہریاں لگائی جا رہی ہیں ‘کھلی کچہریوں میں تمام متعلقہ ضلعی افسران موقع پر شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا ازالہ کر رہے ہیں عوام اپنے جائز کاموں کیلئے بلا کسی سفارش کے تشریف لائیں ‘شہری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار قصور کے ریڈر ارشد خان کو رشوت لینے پر معطل کر دیا ہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی کمپلیکس کے لان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر قصور کلیم یوسف سمیت تمام ریونیو افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن