دھرنے میں کسانوں کی دوسری ریاستوں سے شرکت روکنے کیلئے دہلی سرحد پر خاردار تار نصب
اسلام آباد، نئی دہلی (سپیشل رپورٹ + نیٹ نیوز) بھارت کسان کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق ٹویٹر نے کسانوں کی تنظیم کسان ایکتا مورچہ کے سارے اکائونٹس معطل کر دیئے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے ان کسانوں کی انٹرنیٹ سروس بھی بند کرا دی ہے۔ کسانوں کے دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سرحد پر آہنی جنگلے، دیواریں بنا دی گئیں۔ کسان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال سے ملاقات میں میمورنڈم پیش کیا۔ ہریانہ کے 7 اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پابندی پر 24 گھنٹے توسیع کر دی۔