الیکشن کمشن کا 17جماعتوں کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )الیکشن کمیشن نے 17جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔ ای سی پی نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے 35 سیاسی جماعتوں کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے معاملے پر سماعت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جس می انہوں نے بتایا کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد 35 جماعتوں کو نوٹس جاری کیا، گزشتہ سماعت کے بعد 11جماعتوں نے تفصیلات جمع کرا دی تھیں، 24جماعتوں کو دوبارہ نوٹس جاری کیا، مزید 6 جماعتوں نے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دیں، ایک جماعت نے تفصیلات جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا۔