• news

پی ڈی ایم کی استعفی سیاست پٹ چکی عمران کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ لیڈر بے حیثیت عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر+خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی پہلی لائیوسٹاک پالیسی تیار کرلی گئی ہے اور لائیوسٹاک پالیسی منظوری کیلئے جلد کابینہ کو پیش کی جائے گی۔ عثمان بزدار نے 9ویٹرنری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔ وزیراعلیٰ  نے منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ان کا جائز مقام دیں گے۔ ماضی میں وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بند رہتے تھے۔ اب پاکستان بدل چکا ہے۔ ارکان  اسمبلی جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اور لیٹروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعظم جیسی شفاف قیادت ہی پاکستان کو آگے لیکر جائے گی۔ نئے پاکستان میں پنجاب ترقی کے سفر میں سبقت لے گا۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔  پی ڈی ایم کی استعفیٰ سیاست بری طرح ناکام رہی اور اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔ اپوزیشن  2023ء تک صبر اور آرام کرے۔  علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اقبال پارک سے مجسمے کو ہٹا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وائس چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور حافظ ذیشان نے بتایا ہے کہ گلشن اقبال پارک میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مجسمے  کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ گلشن اقبال پارک میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سطبین کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ نواز وٹو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن