آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ ملتوی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اپنے مؤقف میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے افریقہ کا دورہ ملتوی کرنے کے علاوہ اْن کے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا۔کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت پرکمپرومائز نہیں کرسکتے۔ ہم مایوس ہیں، یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا، جنوبی افریقہ کیساتھ سیریز کے نئے شیڈول کوترتیب دینگے۔کرکٹ آسٹریلیا نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اور عوام وبا سے جلد نجات حاصل کرینگے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا تھی۔