• news

رالپنڈی ٹیسٹ کل سے شروع دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس میچ جیتنے کی کوشش کرینگے فہیم اشرف

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اورآخری ٹیسٹ کل  سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا،قومی ٹیم کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے،میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے مسلسل دوسرے روز سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بائولنگ کیساتھ فیلڈنگ میں قبھی خوب پسینہ بہایا،فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے۔دونوں ٹیموں کاپریکٹس سیشن صبح دس سے دن ایک بجے تک جاری رہا۔ کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ میں بیٹنگ اور بائولنگ کیساتھ فیلڈنگ میں بھی خوب پسینہ بہایا۔فزیکل فٹنس کی مختلف ڈرلز میں بھی سب شریک ہوئے۔ آل رانڈر فہیم اشرف نے کہا کہ کراچی کی نسبت راولپنڈی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں ، موسم جیسا بھی ہو وہاں اپنے اپ کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے،کھلاڑیوں نے بہت اچھی پریکٹس کی اور بھرپور ردھم میں لگ رہے ہیں،میں شروع سے ہی جتنی بائولنگ پر توجہ دیتا ہوں اتنی ہی بلے بازی پر بھی توجہ دیتا ہوں۔ پاکستان میں بھی اب پچز بہتر بننا شروع ہوگئی ہیں،راولپنڈی  میں فاسٹ بائولرز کو مدد ملتی ہے، آج کل کی نسبت اچھی پریکٹس ہوئی،میں ٹیم کی پریکٹس اور اپنی پریکٹس سے بھی بہت مطمئن ہوں۔ میری پرفارمنس میں بہتری کے پیچھے کافی محنت ہے جو عموماً نظر نہیں آتی،کاؤنٹی کرکٹ نے کافی مدد کی لیکن پاکستان میں کھیلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر محنت کی ہے،میں نے جب سے کرکٹ شروع تب سے بائولنگ آل راؤنڈر کے طور پر ہی کھیل رہا ہوں، بیٹنگ میں آج کل رنز ہو رہے ہیں لیکن کوشش میری بائولنگ کے ذریعے وکٹیں لینا ہی ہوتی ہے۔ میں نہ کوچ ہوں نہ کپتان ہوں میں کھلاڑی ہوں اس لیے نہیں معلوم کون سے کمبی نیشن کیساتھ جائیں گے،کوشش یہی ہوتی ہے کہ پاکستان جو بھی میچ کھیلے اسے جیتے اور سیریز اپنے نام کرے،پہلی بار ہوگا کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کیخلاف جیتنے جا رہا ہے،پاکستان کو سیریزمیں برتری حاصل ہے، دوسرے میچ بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن