جونیئر ایشیا ہاکی کپ یکم جولائی سے بنگلہ دیش میں شروع
لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جوکہ یکم سے 10 جولائی تک بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔جونئیر ایشا کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جس کے تمام میچز مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق ایک دن میں 4 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کیلئے 10 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، کوریا، بنگلہ دیش اور چائنیز تائپے جبکہ گروپ بی میں ملائیشیا، جاپان، چین، سنگاپور اور ازبکستان شامل ہے۔یکم جولائی کو چار میچ کھیلے جائیں گے ۔