• news

کراچی: فائرنگ کے 2واقعات، معروف ٹک ٹاکر سمیت 6 افراد قتل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 2واقعات میں 6افراد کو قتل کردیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک معروف ٹک ٹاکر مسکان بھی ہے۔ رات گئے ایک واقعہ بوٹ بیسن جبکہ دوسرا گارڈن کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن میں تعاقب کے بعد فائرنگ کر کے پہلے عینی کو قتل کیا گیا۔ عینی کو پڑوسی اور دوست عدنان کے ساتھ تعاقب کے بعد قتل کیا گیا۔ پھر عدنان کو قتل کیا گیا۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق گارڈن میں پیش آنیوالے فائرنگ کے واقعے میں بھی گھات لگاکر  ٹک ٹاکر مسکان کو 3 دوستوں سمیت قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق مسکان کو گاڑی میں بیٹھے افراد میں سے سب سے پہلے اور دیگر تین کو بعد میں قتل کیا گیا۔ تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ عینی اور عدنان کے قتل میں اس کے شوہر کے ملوث  ہونے کا شبہہ ہے جبکہ مسکان سمیت چار افراد کے قتل میں مسکان کا سابق دوست ملوث ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن