او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) او جی ڈی سی ایل سندھ کے شہر حیدرآباد میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ او جی ڈی سی ایل ایکسپلوریٹری کنواں سیال1 حیدرآباد سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے۔ ترجمان کے مطابق سیال کنواں نمبر1 کی کھدائی اور سیاخت کیلئے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پرانحصار کیا گیا۔ کنویں کی کھدائی 2442 میٹر تک کی گئی۔ لاگز ڈیٹا پر مبنی تجزیے کے مطابق 32/64 چوک کے ذریعے ابتدائی طور پر یومیہ 1.146 ملین مکعب سٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 680 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہوگی جبکہ اس کنویں کا ہیڈ فلوئینگ دبائو 460 پائونڈز فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے۔