مشکوک ٹرانزکشن کیس، آصف علی زرداری نے پھر حاضری سے استثنی مانگ لیا
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت8ارب مشکوک ٹرانزکشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری درخواست میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایک بار پھر حاضری سے استثنی مانگ لیا۔ یاد رہے ڈویڑن بنچ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر آج سماعت ہوناہے۔